سورت فاتحہ کا لمبی سورتوں میں سے ہو نا

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُوتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعًا مِنْ الْمَثَانِي الطُّوَلِ وَأُوتِيَ مُوسَی عَلَيْهِ السَّلَام سِتًّا فَلَمَّا أَلْقَی الْأَلْوَاحَ رُفِعَتْ ثِنْتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعٌ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، مسلم، سعید بن جبیر، حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سات مثانی آیتں جو لمبی ہیں عطا کی گئی ہیں اور موسیٰ علیہ السلام کو چھ آیتں عطاء کی گئی تھیں جب انہوں نے غصہ میں آکر وہ تختیاں جن پر تورات لکھی ہوئی تھی پھینک دیں تو وہ آیتں اٹھا لی گئیں اور چار باقی رہ گئیں۔
-