سورت اخلاص کی فضلیت کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ لَهُ وَکَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ-
قعنبی، مالک، عبدالرحمن بن عبداللہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک شخص کو بار بار قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد پڑھتے ہوئے سنا جب صبح ہوئی اس نے آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ ذکر کیا کیونکہ وہ اس سورت کو اس کے اصل مرتبہ سے کم تصور کرتا تھا آپ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اس سورت کا مرتبہ تہائی قرآن سے زیادہ ہے۔
-