سوتے وقت سرمہ لگانا

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ هَوْذَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَمَرَ بِالْإِثْمِدِ الْمُرَوَّحِ عِنْدَ النَّوْمِ وَقَالَ لِيَتَّقِهِ الصَّائِمُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ لِي يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ هُوَ حَدِيثٌ مُنْکَرٌ يَعْنِي حَدِيثَ الْکُحْلِ-
نفیلی، علی بن ثابت، عبدالرحمن بن نعمان بن معبد بن ہوزہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوتے وقت مشک سے ملا ہوا سرمہ لگانے کا حکم فرمایا لیکن روزہ دار اس سے بچے ابوداؤد کہتے ہیں کہ مجھ سے یحیی بن معین نے کہا یہ سرمہ سے متعلق حدیث منکر ہے۔
-
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عُتْبَةَ أَبِي مُعَاذٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ کَانَ يَکْتَحِلُ وَهُوَ صَائِمٌ-
وہب بن بقیہ، ابومعاویہ، عتبہ، بن ابی معاذ، عبیداللہ بن ابی بکر بن انس، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ وہ روزہ کی حالت میں سرمہ لگاتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ وَيَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عِيسَی عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِنَا يَکْرَهُ الْکُحْلَ لِلصَّائِمِ وَکَانَ إِبْرَاهِيمُ يُرَخِّصُ أَنْ يَکْتَحِلَ الصَّائِمُ بِالصَّبِرِ-
محمد بن عبد اللہ، یحیی ابن موسی، ، یحیی بن عیسی، اعمش سے روایت ہے کہ میں نے اپنے ساتھیوں (محدثین وفقہاء) میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ روزہ دار کے لیے سرمہ لگانے کو برا سمجھتا ہو اور ابراہیم روزہ دار کو ایلوے کے ساتھ سرمہ لگانے کی اجازت دیتے تھے۔
-