سواری کی حالت میں آیت سجدہ سنے تو کیا کرے؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ أَبُو الْجَمَاهِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ عَامَ الْفَتْحِ سَجْدَةً فَسَجَدَ النَّاسُ کُلُّهُمْ مِنْهُمْ الرَّاکِبُ وَالسَّاجِدُ فِي الْأَرْضِ حَتَّی إِنَّ الرَّاکِبَ لَيَسْجُدُ عَلَی يَدِهِ-
محمد بن عثمان ابوجماہر، عبدالعزیز، ابن نمیر، مصعب بن ثابت عبداللہ بن زبیر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے سال آیت سجدہ پڑھی تو سب لوگوں نے زمین پر سجدہ کیا بعض سوار بھی تھے انہوں نے اپنے ہاتھ پر سجدہ کیا۔
Narrated Abdullah ibn Umar: In the year of Conquest the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) recited a verse at which a prostration should be made and all the people prostrated themselves. Some were mounted, and some were prostrating themselves on the ground, and those who were mounted prostrated themselves on their hands.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ الْمَعْنَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا السُّورَةَ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ حَتَّی لَا يَجِدَ أَحَدُنَا مَکَانًا لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِ-
احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، احمد بن ابوشعیب، ابن نمیر، عبیداللہ بن نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو نماز کے علاوہ ایک سورت سناتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم کبھی سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کو تو زمین پر اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ أَبُو مَسْعُودٍ الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا الْقُرْآنَ فَإِذَا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ کَبَّرَ وَسَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَکَانَ الثَّوْرِيُّ يُعْجِبُهُ هَذَا الْحَدِيثُ قَالَ أَبُو دَاوُد يُعْجِبُهُ لِأَنَّهُ کَبَّرَ-
احمد بن فرات، ابومسعود، عبدالرزاق، عبداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو قرآن سنایا کرتے تھے جب آیت سجدہ پر پہنچتے تو تکبیر کہ کر سجدہ کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم بھی سجدہ کرتے عبدالرزاق نے کہا کہ (اس میں) سفیان ثوری کو یہ حدیث بہت پسند تھی ابوداؤد کہتے ہیں کہ سفیان ثوری کی پسندیدگی کی وجہ یہ تھی کہ اس میں تکبیر کا بھی ذکر ہے۔
Narrated Abdullah ibn Umar: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to recite the Qur'an to us. When he came upon the verse containing prostration, he would utter the takbir (Allah is most great) and we would prostrate ourselves along with him.