سلام پھیرنے کے بعد امام قبلہ سے رخ پھیر لے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي يَعْلَی بْنُ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَانَ إِذَا انْصَرَفَ انْحَرَفَ-
مسدد، یحیی، سفیان، یعلی، بن عطاء، جابر بن یزید بن اسود اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو (قبلہ کی طرف سے) پھر گئے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْبَرَائِ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ کُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَکُونَ عَنْ يَمِينِهِ فَيُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمد بن رافع، ابواحمد، مسعر، ثابت بن عبید، حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو کوشش کرتے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داہنی طرف ہوں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز کے بعد) ہماری طرف رخ کر کے بیٹھتے تھے۔
-