سلام میں پہل کرنے کی فضیلت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ الذُّهْلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ أَبِي خَالِدٍ وَهْبٍ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ الْحِمْصِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوْلَی النَّاسِ بِاللَّهِ مَنْ بَدَأَهُمْ بِالسَّلَامِ-
محمد بن یحیی ذہلی، ابوعاصم، ابوخالد وہب، ابوسفیان، حمصی، حضرت ابوامامہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ وہ شخص ہے جو ان میں سلام کرنے میں پہلے کرے۔
Narrated AbuUmamah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Those who are nearest to Allah are they who are first to give a salutation.