سفر میں ہر بلندی پر چڑھتے ہوئے تکبیر کہنا

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُکَبِّرُ عَلَی کُلِّ شَرَفٍ مِنْ الْأَرْضِ ثَلَاثَ تَکْبِيرَاتٍ وَيَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ-
قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی جہاد سے حج سے یا عمرہ سے لوٹتے تو ہر بلندی پر چڑھتے ہوئے تکبیر کہتے تین مرتبہ اور یوں کہتے (ترجمہ) اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہت ہے اور تعریف بھی اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے ہم لوٹنے والے ہیں توبہ کر نے والے ہیں سجدہ کر نے والے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اسی نے تن تنہا دشمن کی فو جوں کو شکست دی۔
-