TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
لباس کا بیان
سر ڈھانپنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ فِي بَيْتِنَا فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ قَالَ قَائِلٌ لِأَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقْبِلًا مُتَقَنِّعًا فِي سَاعَةٍ لَمْ يَکُنْ يَأْتِينَا فِيهَا فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَهُ فَدَخَلَ-
محمد بن داؤد بن سفیان، عبدالرزاق، معمر، زہری، عروہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ ہم اپنے گھر میں دوپہر کو گرمی میں بیٹھے تھے کہ کسی کہنے والے نے کہا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جو سرڈھانپے ہوئے تشریف لا رہے ہیں ایسے وقت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف نہیں لاتے تھے پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اجازت طلب کی پس اجازت دی گئی تو آپ داخل ہوئے۔
-