TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
لباس کا بیان
سرخ رنگ کی اجازت کا بیان
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَرَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ-
حفص بن عمر، شعبہ، ابی اسحاق ، براء، فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک آپ کے دونوں کانوں کی چربی تک لمبے تھے اور میں نے آپ کو سرخ جوڑے میں دیکھا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین کسی کو نہیں دیکھا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی يَخْطُبُ عَلَی بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ-
مسدد، ابومعاویہ، ہلال بن عامر، فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منی میں ایک خچر پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا اور آپ کے اوپر ایک سرخ چادر تھی اور حضرت علی رضی اللہ آپ کے سامنے تھے جو آپ کی آواز دوسروں تک پہنچا رہے تھے۔
Narrated Amir: I saw the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) at Mina giving sermon on a mule and wearing a red garment, while Ali was announcing.