TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
سدل کر نے کی ممانعت
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ عَطَائٍ قَالَ إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ وَأَنْ يُغَطِّيَ الرَّجُلُ فَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عِسْلٌ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ-
محمد بن علاء، ابراہیم بن موسی، ابن مبارک، حسین بن ذکوان، سلیمان، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں سدل کرنے سے منع فرمایا ہے اور اسی طرح دوران نماز چہرہ ڈھانپ لینے سے بھی منع فرمایا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی بْنِ الطَّبَّاعِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَکْثَرُ مَا رَأَيْتُ عَطَائً يُصَلِّي سَادِلًا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا يُضَعِّفُ ذَلِکَ الْحَدِيثَ-
محمد بن عیسیٰ بن طباح، حجاج، ابن جریج سے روایت ہے کہ میں نے عطاء کو اکثر بحالت سدل نماز پڑھتے دیکھا ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ پہلی حدیث کو عسل نے بو اسطہ عطاء حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں سدل کرنے سے منع فرمایا ہے۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي شُعُرِنَا أَوْ لُحُفِنَا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ شَكَّ أَبِي-
عبیداللہ بن معاذ، اشعث، محمد بن سیرین، عبداللہ بن شقیق، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری اوڑھنے کی چادروں میں نماز نہیں پڑھتے۔
-