TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
سجدہ کا طریقہ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ وَصَفَ لَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ فَوَضَعَ يَدَيْهِ وَاعْتَمَدَ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَرَفَعَ عَجِيزَتَهُ وَقَالَ هَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ-
ربیع بن نافع، ابوتوبہ، شریک، ابواسحاق سے روایت ہے کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ہم کو سجدہ کا طریقہ بتایا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھا، گھٹنوں پر سہارا لگایا اور سرین کو بلند کیا اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح سجدہ کیا کرتے تھے
Narrated Al-Bara' ibn Azib: Al-Bara' described to us (the nature of prostration). He placed his hands (palms), reclined on his knees, and raised his hips; he said: This is how the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to prostrate himself.
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ وَلَا يَفْتَرِشْ أَحَدُکُمْ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ الْکَلْبِ-
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، قتادہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سجدہ میں اعتدال کرو (سجدہ اطمینان سے کرو) اور تم میں سے کوئی (اپنے ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا سَجَدَ جَافَی بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّی لَوْ أَنَّ بَهْمَةً أَرَادَتْ أَنْ تَمُرَّ تَحْتَ يَدَيْهِ مَرَّتْ-
قتیبہ بن سفیان، عبیداللہ بن عبد اللہ، حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تھے تو دونوں ہاتھوں کو (پہلوؤں سے) اتنا جدا رکھتے تھے کہ اگر بکری کا بچہ ہاتھوں کے نیچے سے گزرنا چاہے تو گزر سکے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ التَّمِيمِيِّ الَّذِي يُحَدِّثُ بِالتَّفْسِيرِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خَلْفِهِ فَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ وَهُوَ مُجَخٍّ قَدْ فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ-
عبداللہ بن محمد، زہیر، ابواسحاق ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں تھے) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغلوں کی سفیدی کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں بازؤں کو پسلیوں سے جدا کیے ہوئے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: I came to the Prophet (peace_be_upon_him) from behind. I saw the whiteness of his armpits and he kept his arms away from his sides and raised his stomach (from the ground).
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا أَحْمَرُ بْنُ جَزْئٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا سَجَدَ جَافَی عَضُدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ حَتَّی نَأْوِيَ لَهُ-
مسلم بن ابراہیم، عباد، بن راشد، حسن احمد بن جزء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو بازؤں کو پہلوؤں سے جدا رکھتے تھے۔ یہاں تک کہ ہم کو (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکلیف ومشقت پر) رحم آنے لگتا تھا۔
Narrated Ahmar ibn Jaz': When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) prostrated himself, he kept his arms far away from his sides so much so that we took pity on him.
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ دَرَّاجٍ عَنْ ابْنِ حُجَيْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَجَدَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَفْتَرِشْ يَدَيْهِ افْتِرَاشَ الْکَلْبِ وَلْيَضُمَّ فَخْذَيْهِ-
عبدالملک بن شعیب بن لیث، ابن وہب، لیث دراج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے اور دونوں کو ملا کر رکھے۔
-