TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
سترہ کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَعَلْتَ بَيْنَ يَدَيْکَ مِثْلَ مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ فَلَا يَضُرُّکَ مَنْ مَرَّ بَيْنَ يَدَيْکَ-
محمد بن کثیر، اسرائیل، سماک، موسیٰ بن طلحہ، حضرت طلحہ بن عبیداللہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تو (نماز پڑھتے وقت) اپنے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی لکڑی رکھ لے (یعنی گاڑھ لے) تو تیرے سامنے سے کسی کا گذرانا تجھے کچھ نقصان نہ پہنچائے گا۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ آخِرَةُ الرَّحْلِ ذِرَاعٌ فَمَا فَوْقَهُ-
حسن بن علی، حضرت عطاء نے فرمایا پالان کی پچھلی لکڑی ایک ہاتھ کے برابر یا اس سے کچھ زائد ہوتی ہے۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ أَمَرَ بِالْحَرْبَةِ فَتُوضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا وَالنَّاسُ وَرَائَهُ وَکَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ فِي السَّفَرِ فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَهَا الْأُمَرَائُ-
حسن علی، ابن نمیر، عبیداللہ بن نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عید کے دن نماز کے لیے نکلتے تو برچھا لانے کا حکم فرماتے وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھڑا کر دیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسکی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے ہوتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا سفر میں کرتے مگر اب حاکموں نے اسی بنا پر برچھا رکھنا اختیار کر لیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِهِمْ بِالْبَطْحَائِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ الظُّهْرَ رَکْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَيْنِ يَمُرُّ خَلْفَ الْعَنَزَةِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ-
حفص بن عمر، شعبہ بن عون بن جحفیہ، حضرت ابوجحیفہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطحاء، میں نماز پڑھائی، ظہر کی دو رکعت اور عصر کی دو رکعت۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک برچھی تھی، اور برچھی کے اس طرف عورتیں بھی جاتی تھی اور گدھے بھی گزرتے تھے۔
-