TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
سابقہ باب کا اضافہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُولُوا مَا شَائَ اللَّهُ وَشَائَ فُلَانٌ وَلَکِنْ قُولُوا مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ شَائَ فُلَانٌ-
ابولولید طیالسی، شعبہ، منصور، عبداللہ بن یسار، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ یہ مت کہو کہ اللہ جو چاہے اور فلاں جو چاہے لیکن یہ کہو جو اللہ چاہے پھر فلاں شخص چاہے۔
Narrated Hudhayfah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Do not say: "What Allah wills and so and so wills," but say: "What Allah wills and afterwards so and so wills.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ خَطِيبًا خَطَبَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشِدَ وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَالَ قُمْ أَوْ قَالَ اذْهَبْ فَبِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ-
مسدد، یحیی، سفیان بن سعید، عبدالعزیز بن رفیع، تمیم طائی، عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ ایک خطیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے خطبہ دیا اور کہا کہ جس نے اللہ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی وہ ہدایت یافتہ ہوا اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چل اٹھ یا فرمایا جا تو بدترین خطیب ہے،
-
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّائَ عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ رَجُلٍ قَالَ کُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَثَرَتْ دَابَّةٌ فَقُلْتُ تَعِسَ الشَّيْطَانُ فَقَالَ لَا تَقُلْ تَعِسَ الشَّيْطَانُ فَإِنَّکَ إِذَا قُلْتَ ذَلِکَ تَعَاظَمَ حَتَّی يَکُونَ مِثْلَ الْبَيْتِ وَيَقُولُ بِقُوَّتِي وَلَکِنْ قُلْ بِسْمِ اللَّهِ فَإِنَّکَ إِذَا قُلْتَ ذَلِکَ تَصَاغَرَ حَتَّی يَکُونَ مِثْلَ الذُّبَابِ-
وہب بن بقیہ، خالد یعنی ابن عبد اللہ، خالد، حضرت خالد الحذاء، ابوتمیمہ سے اور وہ ابوالملیح سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک شخص سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھا تھا کہ آپ کی سواری لڑکھڑا گئی تو میں نے کہا کہ بیڑا غرق ہو شیطان کا، آپ نے فرمایا کہ یہ مت کہو کہ شیطان کا بڑا غرق ہو کیونکہ جب تم یہ کہتے ہو تو شیطان اس پر پھولے نہیں سماتا یہاں تک کہ پھول کر ایک گھر کے مثل ہوجاتا ہے اور کہتا ہے کہ میری قوت تسلیم کرلی۔ بلکہ کہوبسم اللہ کیونکہ جب تم بِسْمِ اللَّهِ کہتے ہو تو وہ اتنا ذلیل ہوجاتا ہے کہ مکھی کے برابر چھوٹا ہو جاتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتَ وَقَالَ مُوسَی إِذَا قَالَ الرَّجُلُ هَلَکَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَکُهُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَالِکٌ إِذَا قَالَ ذَلِکَ تَحَزُّنًا لِمَا يَرَی فِي النَّاسِ يَعْنِي فِي أَمْرِ دِينِهِمْ فَلَا أَرَی بِهِ بَأْسًا وَإِذَا قَالَ ذَلِکَ عُجْبًا بِنَفْسِهِ وَتَصَاغُرًا لِلنَّاسِ فَهُوَ الْمَکْرُوهُ الَّذِي نُهِيَ عَنْهُ-
قعنبی، مالک، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تو کسی کو یہ کہتے سنے کہ لوگ ہلاک وبرباد ہو گئے کہ وہی ان میں سے زیادہ برباد ہونے والا ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ مالک نے فرمایا کہ اگر وہ یہ کلمہ لوگوں کے دین کا حال دیکھ کر رنج سے کہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر ازراہ تکبر اور دوسروں کو حقیر سمجھ کر کہے تو یہ مکروہ ہے اور اسی سے اس حدیث میں منع کیا گیا ہے۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When you hear....(Musa's version has): When a man says people have perished, he is the one who has suffered that fate most.