زوال سے پہلے جمعہ کی نماز پڑھنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَرِهَ الصَّلَاةَ نِصْفَ النَّهَارِ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَقَالَ إِنَّ جَهَنَّمَ تُسَجَّرُ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد هُوَ مُرْسَلٌ مُجَاهِدٌ أَکْبَرُ مِنْ أَبِي الْخَلِيلِ وَأَبُو الْخَلِيلِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي قَتَادَةَ-
محمد بن عیسی، حسان بن ابراہیم، لیث، مجاہد، ابوخلیل، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے علاوہ دوپہر کو نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے نیز یہ بھی فرمایا کہ جمعہ کے علاوہ ہر دن دوزخ دہکائی جاتی ہے۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مرسل ہے مجاہد ابوالخلیل سے بڑے ہیں اور ابوالخلیل نے ابوقتادہ سے حدیث نہیں سنی۔
Narrated AbuQatadah: The Prophet (peace_be_upon_him) disapproved of the offering of prayer at the meridian except on Friday. The Hell-fire is kindled except on Friday.