زنا کی اولاد کا بیان

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ و قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَأَنْ أُمَتِّعَ بِسَوْطٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ وَلَدَ زِنْيَةٍ-
ابراہیم بن موسی، جریر، سہیل بن ابی صالح سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زنا (کے نتیجہ میں) پیدا ہونے والا بچہ تینوں میں (ماں، باپ، بچہ) سب سے زیادہ برا ہے اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں کوڑا دے کر فائدہ اٹھانا میرے نزدیک ولدالزنا کو آزاد کرنے سے بہتر ہے۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The child of adultery is worst of the three.