زرد رنگ کے خضاب کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَيُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِکَ-
عبدالرحیم بن مطرف، ابوسفیان، عمر محمد ابن ابورواد، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدبوغ کھال کے جوتے پہنا کرتے تھے اور اپنی ڈاڑھی کو ورس سے (جو ایک سبزو سرخ رنگ کی گھاس ہے اور زعفران (جو زرد ہوتا ہے) اس سے رنگ لیا کرتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet (peace_be_upon_him) used to wear tanned leather sandals and dye his beard yellow with wars and saffron.
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّائِ فَقَالَ مَا أَحْسَنَ هَذَا قَالَ فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ فَقَالَ هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا قَالَ فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا کُلِّهِ-
عثمان بن ابوشیبہ، اسحاق ، بن منصور، طلحہ، حمید بن وہب، ابن طاؤس ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص جس نے مہندی کا خضاب لگایا ہوا تھا گذرا تو آپ نے یہ فرمایا کہ کتنا اچھا خضاب ہے پھر ایک اور شخص گذرا جس نے مہندی اور کتم سے رنگا ہوا تھا، آپ نے فرمایا یہ پہلے سے بھی زیادہ اچھا ہے پھر ایک شخص اور گذرا جس نے زرد رنگ کا خضاب لگایا ہوا تھا تو فرمایا کہ یہ سب سے اچھا ہے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: When a man who had dyed himself with henna passed by the Prophet (peace_be_upon_him), he said: How fine this is! When another man who had dyed himself with henna and katam passed by, he said: This is better than that. Then another man who had dyed himself with yellow dye, passed by, he said: This is better than all that.