رکوع کے بعد اور سجدوں کے درمیان وقفہ کی مدت

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ سُجُودُهُ وَرُکُوعُهُ وَقُعُودُهُ وَمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ-
حفص بن عمر، شعبہ، حکم بن ابی لیلی، حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سجدے، رکوع اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کی مدت تقریباً برابر ہوتی تھی۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ وَحُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ رَجُلٍ أَوْجَزَ صَلَاةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَمَامٍ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَامَ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَوْهَمَ ثُمَّ يُکَبِّرُ وَيَسْجُدُ وَکَانَ يَقْعُدُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَوْهَمَ-
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حمید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کسی کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ مختصر اور مکمل نماز پڑھتا ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ۔ کہتے تو کھڑے رہتے یہاں تک کہ ہم خیال کرتے کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھول گئے ہیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے اور دو سجدوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتنی دیر تک بیٹھتے کہ ہمیں خیال ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھول گئے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو کَامِلٍ دَخَلَ حَدِيثُ أَحَدِهِمَا فِي الْآخَرِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَمَقْتُ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ أَبُو کَامِلٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدْتُ قِيَامَهُ کَرَکْعَتِهِ وَسَجْدَتِهِ وَاعْتِدَالَهُ فِي الرَّکْعَةِ کَسَجْدَتِهِ وَجِلْسَتَهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ وَسَجْدَتَهُ مَا بَيْنَ التَّسْلِيمِ وَالِانْصِرَافِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ فَرَکْعَتُهُ وَاعْتِدَالُهُ بَيْنَ الرَّکْعَتَيْنِ فَسَجْدَتُهُ فَجِلْسَتُهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فَسَجْدَتُهُ فَجِلْسَتَهُ بَيْنَ التَّسْلِيمِ وَالِانْصِرَافِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ-
مسدد، ابوکامل، ابوعوانہ، ہلال، بن ابی حمید، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز میں بطور خاص دیکھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کو رکوع و سجود کی طرح، اسی طرح قومہ کو سجدہ کی طرح اور دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ اور رکوع سجدہ اور پھر سلام تک بیٹھنا سب کو قریب قریب برابر کے پایا۔ ابوداؤد نے کہا کہ مسدد کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رکوع اور دونوں رکعتوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعتدال اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سجدہ اور دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ اور پھر دوسرا سجدہ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلسہ اور سلام کے بعد لوگوں کی طرف پھرنے تک، یہ سب تقریبا برابر ہوتے تھے۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام ارکان کو اعتدال و اطمینان کے ساتھ ادا فرماتے تھے۔
-