روزہ دار کے لیے بوسہ لینا جائز ہے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ وَعَلْقَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَلَکِنَّهُ کَانَ أَمْلَکَ لِإِرْبِهِ-
مسدد، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، اسود، علقمہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں میرا بوسہ بھی لیتے اور میرے ساتھ مباشرت (جسم کا مساس) بھی کرتے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے نفس پر بہت زیادہ قابو یافتہ تھے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to kiss me when he was fasting and when I was fasting.
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فِي شَهْرِ الصَّوْمِ-
ابو توبہ، ربیع بن نافع، ابواحوص، زیاد بن علاقہ، عمرو بن میمون، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے مہینہ میں (یعنی دن میں روزہ کی حالت میں) بوسہ لیا کرتے تھے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to kiss me when he was fasting and when I was fasting.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ الْقُرَشِيَّ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُنِي وَهُوَ صَائِمٌ وَأَنَا صَائِمَةٌ-
محمد بن کثیر، سفیان، سعید بن ابراہیم، طلحہ بن عبد اللہ، عبدالملک بن سعید، جابر بن عبد اللہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا بوسہ لیتے تھے اس حال میں کہ میں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں روزہ دار ہوتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ هَشَشْتُ فَقَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَنَعْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا عَظِيمًا قَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ قَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ مَضْمَضْتَ مِنْ الْمَائِ وَأَنْتَ صَائِمٌ قَالَ عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ فِي حَدِيثِهِ قُلْتُ لَا بَأْسَ بِهِ ثُمَّ اتَّفَقَا قَالَ فَمَهْ-
احمد بن یونس، لیث، عیسیٰ بن حماد، لیث بن سعد، بکیر بن عبد اللہ، عبدالملک بن سعید، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب نے کہا کہ میں (اپنی بیوی سے) خوش ہوا تو میں نے روزہ ہی کی حالت میں بوسہ لے لیا پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج مجھ سے بڑا قصور ہو گیا ہے اور وہ یہ کہ میں نے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لے لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو روزے کی حالت میں کلی کر لے تو تیرا کیا خیال ہے؟ میں نے کہا اس میں تو کوئی حرج نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر خاموش رہ۔
-