TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
روزوں کا بیان
روزہ افطار کرنے کا وقت
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ هِشَامٍ الْمَعْنَی قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَائَ اللَّيْلُ مِنْ هَا هُنَا وَذَهَبَ النَّهَارُ مِنْ هَا هُنَا زَادَ مُسَدَّدٌ وَغَابَتْ الشَّمْسُ فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ-
احمد بن حنبل، وکیع، ہشام، مسدد، عبداللہ بن داؤد، ہشام، ہشام بن عروہ، حضرت عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب یہاں سے (مغرب سے) رات کی سیاہی آئے اور یہاں سے دن کی سفیدی چلی جائے تو روزہ دار روزہ افطار کر لے اور مسدد کی روایت میں یوں ہے کہ جب سورج غروب ہو جائے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی يَقُولُ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ يَا بِلَالُ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْکَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ-
مسدد ، عبدالوحد، سلیمان، حضرت عبداللہ بن ابی اوفی سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ سے تھے پس جب سورج غروب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے بلال اتر کر ہمارے لیے ستو گھول بلال نے کہا یا رسول اللہ کاش آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شام ہو جانے دیتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا بلال اتر کر ہمارے لیے ستو گھول بلال نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ابھی دن ہے (یعنی دن ابھی باقی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ دار ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر یہی فرمایا اے بلال اتر کر ہمارے لیے ستو گھول پس بلال اترے اور ستو گھولا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ ستو پیا اور فرمایا جب تم دیکھو رات ادھر سے آ گئی ہے تو روزہ دار روزہ کھول لے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف اشارہ کیا۔
-