رقبیٰ کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَی جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبَی جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا-
احمد بن حنبل، ہشیم، داؤد ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عمری جائز ہے اس کے اہل کیلئے (یعنی جسے دیا گیا ہے) اور رقبی بھی اس کے اہل کے لئے جائز ہے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Life-tenancy is lawful for the one to whom it is given and donation of property to go to the survivor is lawful to whom it is given.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَعْقِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ حُجْرٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَهُوَ لِمُعْمَرِهِ مَحْيَاهُ وَمَمَاتَهُ وَلَا تُرْقِبُوا فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ سَبِيلُهُ-
عبداللہ بن محمد، معقل بن عمرو بن دینار، طاؤس، حجر، زید بن ثابت سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی چیز کو عمری کر دیا تو معمر لہ جسے بطور عمری دی ہے اس کی ملکیت ہو جائے گی اس کی زندگی میں بھی اس کی موت کے بعد بھی، اور رقبی نہ کیا کرو پاس اگر سی نے رقبی کیا کسی چیز کا تو وہ اس کی ملک ہو گی۔
Narrated Zayd ibn Thabit: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone gives something in life-tenancy, it belongs to the one to whom it is given, in his life and after his death; and do not give property to go to the survivor, for if anyone gives something to to to the survivor, it belongs to him.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَی عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْعُمْرَی أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هُوَ لَکَ مَا عِشْتَ فَإِذَا قَالَ ذَلِکَ فَهُوَ لَهُ وَلِوَرَثَتِهِ وَالرُّقْبَی هُوَ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ هُوَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْکَ-
عبداللہ بن جراح، عبیداللہ بن موسی، عثمان بن اسود، مجاہد سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ عمری یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی آدمی سے کہے کہ فلاں چیز تمہارے لیے جب تک تم زندہ ہو۔ تو اب وہ چیز لینے والے کی ملک ہو جائے گی اور اس کے ورثاء کی جبکہ رقبی یہ ہے کہ انسان یوں کہے کہ وہ چیز تمہارے اور میرے میں سے بعد والے کی ہے، ہم میں سے جو بعد میں مرے گا اس کی ملکیت رہے گی۔
-