TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
رخصت کرتے وقت کیا کہے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ قَزَعَةَ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ هَلُمَّ أُوَدِّعْکَ کَمَا وَدَّعَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَکَ وَأَمَانَتَکَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِکَ-
مسدد، عبداللہ بن داؤد، عبدالعزیز بن عمر، اسماعیل بن جریر، حضرت قزعہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے مجھ سے کہا میں تجھے رخصت کروں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے رخصت فرمایا تھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں فرمایا تھا) میں اللہ کو سونپتا ہوں تیرا دین تیری امانت اور تیرے کام کا انجام۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ إِسْحَقَ السَّيْلَحِينِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْخَطْمِيِّ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْتَوْدِعَ الْجَيْشَ قَالَ أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَکُمْ وَأَمَانَتَکُمْ وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِکُمْ-
حسن بن علی، یحیی بن اسحاق ، حماد بن سلمہ، ابی جعفر، محمد بن کعب، حضرت عبداللہ الخطمی سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت لشکر کو رخصت کرنے کا ارادہ کرتے تو فرماتے میں اللہ کو سونپتا ہوں تمہارا دین تمہاری امانت اور تمہارا انجام کار۔
Narrated Abdullah al-Khutami: When the Prophet (peace_be_upon_him) wanted to say farewell to an army, he would say: I entrust to Allah your religion, what you are responsible for, and your final deeds.