TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
راستوں میں بیٹھنے کا بیان
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ وَالْجُلُوسَ بِالطُّرُقَاتِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا بُدَّ لَنَا مِنْ مَجَالِسِنَا نَتَحَدَّثُ فِيهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ قَالُوا وَمَا حَقُّ الطَّرِيقِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ غَضُّ الْبَصَرِ وَکَفُّ الْأَذَی وَرَدُّ السَّلَامِ وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيُ عَنْ الْمُنْکَرِ-
عبداللہ بن مسلمہ، عبدالعزیز، ابن محمد بن زید، ابن مسلم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا راستوں میں بیٹھنے سے بچتے رہو، صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لیے تو اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ کر گفتگو کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم انکار کرتے ہو۔ تو پھر راستہ کا حق کیا ہے؟ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کہ نگاہ نیچی رکھنا اور تکلیف پہنچانے سے باز رہنا، سلام کا جواب دینا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہنا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ وَإِرْشَادُ السَّبِيلِ-
مسدد، بشر، ابن مضل، عبدالرحمن، اسحاق، سعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی مذکورہ بالا واقعہ میں ارشاد السبیل کا بھی ذکر کرتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَی النَّيْسَابُورِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ ابْنِ حُجَيْرٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ وَتُغِيثُوا الْمَلْهُوفَ وَتَهْدُوا الضَّالَّ-
حسن بن عیسی، نیسابوری، ابن مبارک، جریر، خازم، اسحاق بن سوید، ابن حجیر عدری، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خطاب سے یہی قصہ مروی ہے کہ اس اضافہ کے ساتھ کہ آپ نے فرمایا کہ مصیبت زدہ کی مدد کرو اور راہ گم کردہ کو راہ دکھایا کرو۔
Narrated Umar ibn al-Khattab: The Prophet (peace_be_upon_him) said: the same occasion: Help the oppressed (sorrowful) and guide those who have lost their way.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی بِنِ الطَّبَّاعِ وَکَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ قَالَ ابْنُ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي إِلَيْکَ حَاجَةً فَقَالَ لَهَا يَا أُمَّ فُلَانٍ اجْلِسِي فِي أَيِّ نَوَاحِي السِّکَکِ شِئْتِ حَتَّی أَجْلِسَ إِلَيْکِ قَالَ فَجَلَسَتْ فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا حَتَّی قَضَتْ حَاجَتَهَا لَمْ يَذْکُرُ ابْنُ عِيسَی حَتَّی قَضَتْ حَاجَتَهَا و قَالَ کَثِيرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ-
محمد بن عیسی، کثیر بن عبید، ابن عیسی، حمید حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے آپ سے کچھ کام ہے آپ نے فرمایا کہ اے ام فلاں کسی گلی کے اطراف میں جہاں چاہے تو بیٹھ جا یہاں تک کہ میں بھی تیرے پاس بیٹھ جاؤں وہ عورت وہاں جا کر بیٹھ گئی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس کے پاس بیٹھ گئے اور اس کی ضرورت کو پورا کردیا ابن عیسیٰ نے اپنی روایت میں ضرورت پوری کرنے کا ذکر نہیں کیا اور کثیر بن حمید نے ذکر کیا ہے۔
Narrated Anas ibn Malik: A woman came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah: I have some need with you. He said to her: Mother of so and so, sit in the corner of any street you wish and I shall sit with you. So she sat and the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) also sat with her till she fulfilled her need.
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً کَانَ فِي عَقْلِهَا شَيْئٌ بِمَعْنَاهُ-
عثمان، بن ابوشیبہ، یزید، ہارون، حماد، سلمہ، ثابت، عقلما، حضرت انس اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس عورت کی عقل میں کچھ فتور تھا۔
-