TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
رات کو سوتے وقت آگ یا چراغ بجھا کر سونا چاہیے
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رِوَايَةً وَقَالَ مَرَّةً يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَتْرُکُوا النَّارَ فِي بُيُوتِکُمْ حِينَ تَنَامُونَ-
احمد بن محمد بن جنبل، سفیان، زہری، حضرت سالم اپنے والد سے یعنی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رات کو جب تم لوگ سوتے ہو تو اپنے گھروں میں آگ یا چراغ جلا ہوا مت چھوڑا کرو۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمَّارُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَائَتْ فَأْرَةٌ فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ فَجَائَتْ بِهَا فَأَلْقَتْهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْخُمْرَةِ الَّتِي کَانَ قَاعِدًا عَلَيْهَا فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ فَقَالَ إِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوا سُرُجَکُمْ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَی هَذَا فَتُحْرِقَکُمْ-
سلیمان بن عبدالرحمٰن تمار، عمروبن طلحہ، اسباط، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات کو ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو کھینچتی ہوئی لائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بورئیے پر ڈال دیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور اس بتی نے ایک درہم کے برابر جگہ اس چادر سے جلادی آپ نے فرمایا کہ جب تم لوگ سویا کرو تو اپنے چراغ بجھا دیا کرو کیونکہ شیطان ان کاموں پر اس جیسے حشرات الارض کی راہنمائی کرتا ہے وہ تمہیں جلا دیں گے۔
-