رات میں اچانک سفر سے گھر واپس نہ آئے

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَکْرَهُ أَنْ يَأْتِيَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ طُرُوقًا-
حفص بن عمرو، مسلم بن ابراہیم، شعبہ، محارب بن دثار، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص رات میں (اچانک) سفر سے گھر میں آئے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) disapproved that a man should come to his family during the night (after returning from a journey).
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَحْسَنَ مَا دَخَلَ الرَّجُلُ عَلَی أَهْلِهِ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوَّلَ اللَّيْلِ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، مغیرہ، شعبی، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سفر سے گھر میں آنے کا سب سے بہتر وقت سر شام آنا ہے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The best time for a man to go in to his family on return from a journey is at the beginning of the night.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ قَالَ أَمْهِلُوا حَتَّی نَدْخُلَ لَيْلًا لِکَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ-
احمد بن حنبل، ہشیم، سیار، شعبی، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر سے واپس آئے جب ہم شہر میں داخل ہونے لگے تو آپ نے فرمایا ٹھہرو! ہم رات میں جائیں گے (اور اس دوران آپ نے قافلہ کی آمد کی خبر شہر میں کروا دی) تاکہ جو عورت پریشان سر ہو وہ کنگھی کر لے اور جس عورت کا خاوند کافی عرصہ سے باہر تھا وہ زیر ناف کے بالوں کی صفائی کرلے
-