TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
خرید وفروخت کا بیان
دھوکہ والی بیع کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ زَادَ عُثْمَانُ وَالْحَصَاةِ-
ابو بکر، عثمان بن ابی شیبہ، ابن ادریس، عبیداللہ ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا دھوکہ کی بیع سے اور کنکر کی بیع سے۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَهَذَا لَفْظُهُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعَتَيْنِ وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ أَمَّا الْبَيْعَتَانِ فَالْمُلَامَسَةُ وَالْمُنَابَذَةُ وَأَمَّا اللِّبْسَتَانِ فَاشْتِمَالُ الصَّمَّائِ وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ کَاشِفًا عَنْ فَرْجِهِ أَوْ لَيْسَ عَلَی فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْئٌ-
قتیبہ بن سعید، احمد بن عمرو بن سرح، سفیان زہری، عطاء بن یزید، لیثی، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا دو قسم کی خرید و فروخت سے اور دو قسم کا کپڑا پہننے سے۔ پس خرید و فروخت کی دو قسیمیں ملامسہ اور منابذہ ہیں۔ اور دو قسم کے کپڑے پہننے سے منع فرمایا۔ ایک قسم تو صماء کہلاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ بدن پر ایک ہی کپڑا سر سے پاؤں تک اوڑھ لے اور وہ دوسری قسم یہ ہے کہ ایک کپڑا اوڑھ کر گوٹ مار کر بیٹھ جائے اس طرح پر کہ شرم گاہ کھلی ہے یا شرم گاہ پر کوئی کپڑا نہ ہو۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ زَادَ وَاشْتِمَالُ الصَّمَّائِ أَنْ يَشْتَمِلَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ يَضَعُ طَرَفَيْ الثَّوْبِ عَلَی عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ وَيُبْرِزُ شِقَّهُ الْأَيْمَنَ وَالْمُنَابَذَةُ أَنْ يَقُولَ إِذَا نَبَذْتُ إِلَيْکَ هَذَا الثَّوْبَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ وَالْمُلَامَسَةُ أَنْ يَمَسَّهُ بِيَدِهِ وَلَا يَنْشُرُهُ وَلَا يُقَلِّبُهُ فَإِذَا مَسَّهُ وَجَبَ الْبَيْعُ-
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، زہری، عطاء بن یزید، لیثی، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے یہی حدیث مگر اس میں عبدالرزاق نے یہ زیادتی نقل کی ہے کہ اشتمال صماء سے مراد یہ ہے کہ ایک کپڑا تمام بدن پر لپیٹ لے اور اس کپڑے کے دونوں کنارے پائیں کندھے پر پڑے ہوں اور داہنے کندھے کھلے رہیں اور منابذہ یہ ہے کہ بائع یہ کہے کہ جب میں اس کپڑے کو تیری طرف پھینک دوں تو بیع لازم ہو جائے گی (خواہ اس میں مرضی شامل ہو یا نہ ہو) اور ملامسہ یہ ہے کہ جب ہاتھ سے چھولے تو بیع لازم ہو جائے گی نہ اس کو کھول سکے اور نہ الٹ پلٹ کر دیکھ سکے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَی حَدِيثِ سُفْيَانَ وَعَبْدِ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا-
احمد بن صالح، عنبسہ، یونس، ابن شہاب، عامر بن سعد بن ابی وقاص، حضرت سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا اوپر کی حدیث کی طرح اس کو سفیان اور عبدالرزاق سب نے روایت کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ-
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حَبَلِ الْحَبَلَةِ کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ و قَالَ وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ بَطْنَهَا ثُمَّ تَحْمِلُ الَّتِي نُتِجَتْ-
احمد بن حنبل، یحیی، عبید اللہ، نافع، حضرت ابن عمرنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسا ہی روایت کیا ہے اور ( عبیداللہ نے) کہا کہ حبل الحبلہ سے مراد یہ ہے کہ اونٹنی کا بچہ پیدا ہو پھر وہ بچہ حاملہ ہو جو پیدا ہوا تھا۔
-