TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کھانے پینے کا بیان
دو طرح کے کھانوں کو ملا کر کھانے کا بیان
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْکُلُ الْقِثَّائَ بِالرُّطَبِ-
حفص بن عمر، ابراہیم بن سعد، عبداللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ککڑی کو تر کھجور کے ساتھ ملا کر کھایا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُ الْبِطِّيخَ بِالرُّطَبِ فَيَقُولُ نَکْسِرُ حَرَّ هَذَا بِبَرْدِ هَذَا وَبَرْدَ هَذَا بِحَرِّ هَذَا-
سعید بن نصیر، ابواسامہ، ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تربوز کو تر کھجور کے ساتھ ملا کر کھایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ ہم کھجور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک سے اور تربوز کی ٹھنڈک کو کھجور کی گرمی سے توڑتے ہیں
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to eat melon with fresh dates, and he used to say: The heat of the one is broken by the coolness of the other, and the coolness of the one by the heat of the other.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا وَکَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ وَالتَّمْرَ-
محمد بن وزیر، ولید بن مزید، فرماتے ہیں کہ مجھ سے سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عامر نے بسر کے دو بیٹوں جو سلمی تھے سے بیان کیا، وہ دونوں کہتے ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے مکھن اور کھجور آپ کو پیش کیا اور آپ کھجور اور مکھن بہت پسند فرمایا کرتے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Busr ibn Atiyyah ibn Busr: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came to visit us and we offered him butter and dates, for he liked butter and dates.