TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
دوران نماز کنکریاں ہٹانا
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ يَرْوِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ إِلَی الصَّلَاةِ فَإِنَّ الرَّحْمَةَ تُوَاجِهُهُ فَلَا يَمْسَحْ الْحَصَی-
مسدد، سفیان، ابواحوص، حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو (اپنے سامنے سے) کنکریاں نہ ہٹائے کیونکہ اللہ کی رحمت اسکے سامنے ہوتی ہے۔
Narrated AbuDharr: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one of you gets up to pray, he must not remove pebbles, for mercy is facing him.
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ مُعَيْقِيبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَمْسَحْ وَأَنْتَ تُصَلِّي فَإِنْ کُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَوَاحِدَةٌ تَسْوِيَةَ الْحَصَی-
مسلم بن ابراہیم، ہشام، یحیی، ابوسلمہ، معقیب سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حالت نماز میں کنکریاں نہ ہٹا اگر کوئی مجبوری ہی ہو تو ایک مرتبہ ہٹا لے۔
-