دعوت کرنے والے کے لیے دعا کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَنَعَ أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيْهَانِ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ فَلَمَّا فَرَغُوا قَالَ أَثِيبُوا أَخَاکُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا إِثَابَتُهُ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا دُخِلَ بَيْتُهُ فَأُکِلَ طَعَامُهُ وَشُرِبَ شَرَابُهُ فَدَعَوْا لَهُ فَذَلِکَ إِثَابَتُهُ-
محمد بن بشار، ابواحمد، سفیان، یزید بن ابی خالد، جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ابوالہیثم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن التیہان نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھانا بنایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعوت دی جب سب لوگ کھانے سے فارغ ہو گئے تو فرمایا کہ اپنے بھائی کو اس کھانے کا بدلہ دو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا بدلہ کیا ہے؟ فرمایا کہ جب کوئی شخص کسی کے گھر میں جائے اور اس کا کھانا کھائے اس کا پانی پیے اور اس کے واسطے دعا کرے یہی اس کا بدلہ ہے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: AbulHaytham ibn at-Tayhan prepared food for the Apostle of Allah (peace_be_upon_him), and he invited the Prophet (peace_be_upon_him) and his Companions. When they finished (food), the said: If some people enter the house of a man, his food is eaten and his drink is drunk, and they supplicate (to Allah) for him, this is his reward.
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ إِلَی سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَجَائَ بِخُبْزٍ وَزَيْتٍ فَأَکَلَ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ عِنْدَکُمْ الصَّائِمُونَ وَأَکَلَ طَعَامَکُمْ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْکُمْ الْمَلَائِکَةُ-
مخلد بن خالد، عبدالرزاق، معمر، ثابت بن انس سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لائے تو وہ آپ کے سامنے روٹی اور زیتون کا تیل لائے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھایا پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے پاس روزہ دار افطار کریں اور تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور فرشتے تم پر رحمت بھیجیں۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet (peace_be_upon_him) came to visit Sa'd ibn Ubaydah, and he brought bread and olive oil, and he ate (them). Them). Then the Prophet (peace_be_upon_him) said: May the fasting (men) break their fast with you, and the pious eat your food, and the angels pray for blessing on you.