TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کھانے پینے کا بیان
دعوت قبول کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْوَلِيمَةِ فَلْيَأْتِهَا-
قعنبی، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو ولیمہ کی دعوت دی جائے تو اسے دعوت ولیمہ پر ضرور جانا چاہیے۔
-
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ زَادَ فَإِنْ کَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ وَإِنْ کَانَ صَائِمًا فَلْيَدْعُ-
مخلد بن خالد، ابواسامہ، عبید اللہ، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا ہی فرمایا کہ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ اگر روزہ دار نہ ہو تو کھانا کھا لے اور اگر روزہ دار ہو تو چھوڑ دے۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَعَا أَحَدُکُمْ أَخَاهُ فَلْيُجِبْ عُرْسًا کَانَ أَوْ نَحْوَهُ-
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، ایوب، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ حضواکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو دعوت دے تو اسے قبول کرنا چاہیے خواہ وہ شادی کی دعوت ہو یا اس کے مثل کوئی اور دعوت ہو۔
-
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ عَنْ نَافِعٍ بِإِسْنَادِ أَيُّوبَ وَمَعْنَاهُ-
ابن مصفی، بقیہ، زبیدی، نافع، ایوب کی سند سے نافع نے یہی حدیث نقل کی ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ دُعِيَ فَلْيُجِبْ فَإِنْ شَائَ طَعِمَ وَإِنْ شَائَ تَرَکَ-
محمد بن کثیر، سفیان، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جسے دعوت دی جائے اسے چاہیے کہ قبول کرے، پھر اگر چاہے تو کھانا کھائے اور چاہے تو چھوڑ دے۔ (لیکن حاضر ضرور ہو)۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ طَارِقٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَی اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَمَنْ دَخَلَ عَلَی غَيْرِ دَعْوَةٍ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا قَالَ أَبُو دَاوُد أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ مَجْهُولٌ-
مسدد، درست بن زیاد، ابان بن طارق، نافع، عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کو دعوت دی جائے اور اس نے دعوت قبول نہ کی تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ اور جو شخص بغیر دعوت کے دعوت میں حاضر ہوا تو وہ چور بن کر داخل ہوا اور لوٹ مار کر نکل گیا۔
Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet (peace_be_upon_him) said: He who does not accept an invitation which he receives has disobeyed Allah and His Apostle of, and he who enters without invitation enters as a thief and goes out as a raider.
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ يُدْعَی لَهَا الْأَغْنِيَائُ وَيُتْرَکُ الْمَسَاکِينُ وَمَنْ لَمْ يَأْتِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَی اللَّهَ وَرَسُولَهُ-
قعنبی، مالک، ابن شہاب، اعرج، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ بدترین کھانا اس ولیمہ کا کھانا ہے جس میں مالداروں کو بلایا جائے اور فقراء مساکین کو چھوڑ دیا جائے۔ اور جو دعوت میں (بلانے کے باوجود) حاضر نہ ہوا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
-