دعوت دینے والوں کے ہاں کوئی ناجائز کام ہو تو کیا حکم ہے

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ عَنْ سَفِينَةَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ رَجُلًا أَضَافَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا فَقَالَتْ فَاطِمَةُ لَوْ دَعَوْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَکَلَ مَعَنَا فَدَعُوهُ فَجَائَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَی عِضَادَتَيْ الْبَابِ فَرَأَی الْقِرَامَ قَدْ ضُرِبَ بِهِ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ فَرَجَعَ فَقَالَتْ فَاطِمَةُ لِعَلِيٍّ الْحَقْهُ فَانْظُرْ مَا رَجَعَهُ فَتَبِعْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا رَدَّکَ فَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ لِي أَوْ لِنَبِيٍّ أَنْ يَدْخُلَ بَيْتًا مُزَوَّقًا-
موسی بن اسماعیل، حماد، سعید بن جمہان، سفینہ، ابوعبدالرحمن فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت علی کی دعوت کی اور آپ کے واسطے کھانا بنایا تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کاش ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی بلاتے اور آپ ہمارے ساتھ کھانا کھاتے چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے اپنا دست مبارک دروازہ کی چوکھٹ پر رکھا تو گھر کے ایک کونے میں تصویروں والا پردہ دیکھا، یہ دیکھ کر آپ واپس لوٹ گئے، حضرت فاطمہ نے حضرت علی سے فرمایا کہ جائیے اور دیکھیں کے حضور کو کس چیز نے واپس لوٹا دیا۔ (حضرت علی کہتے ہیں) کہ میں حضور کے پیچھے چلا اور میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس چیز نے آپ کو لوٹا دیا۔ آپ نے فرمایا کہ بیشک میرے لیے یا کسی اور نبی کے لیے صحیح نہیں کہ کسی ایسے گھر میں داخل ہوں جہاں تصویروں والے نقش و نگار ہوں۔
Narrated Ali ibn AbuTalib: Safinah AbuAbdurRahman said that a man prepared food for Ali ibn AbuTalib who was his guest, and Fatimah said: I wish we had invited the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and he had eaten with us. They invited him, and when he came he put his hands on the side-ports of the door, but when he saw the figured curtain which had been put at the end of the house, he went away. So Fatimah said to Ali: Follow him and see what turned him back. I (Ali) followed him and asked: What turned you back, Apostle of Allah? He replied: It is not fitting for me or for any Prophet to enter a house which is decorated.