دشمن کے علاقہ میں تش زنی کرنا

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَقَطَعَ وَهِيَ البُوَيْرَةُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَکْتُمُوهَا-
قتیبہ بن سعید، لیث، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو نضیر کے کھجور کے باغات کو جلانے اور کاٹنے کا حکم فرمایا تھا اور یہ واقعہ موضع بویرہ میں پیش آیا تھا تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ کہ جو کچھ کاٹ ڈالاتم نے کھجور کے باغات میں سے۔ الخ
-
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي الْأَخْضَرِ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ فَحَدَّثَنِي أُسَامَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عَهِدَ إِلَيْهِ فَقَالَ أَغِرْ عَلَی أُبْنَی صَبَاحًا وَحَرِّقْ ِ-
ہناد بن سری، ابن مبارک، صالح بن ابی اخضر، زہری، عروہ، حضرت اسامہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا ابنی (گاں) کو لوٹ لے صبح کے وقت اور جلا دے۔
Narrated Usamah: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) enjoined upon him to attack Ubna in the morning and burn the place.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ سَمِعْتُ أَبَا مُسْهِرٍ قِيلَ لَهُ أُبْنَی قَالَ نَحْنُ أَعْلَمُ هِيَ يُبْنَی فِلَسْطِينَ-
حضرت عبداللہ بن عمرو الغزوی سے روایت ہے کہ انہوں نے ابومسہر سے سنا ان سے ابنٰی (گاں) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ یبنی ہے فلسطین میں۔
-