TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
دشمن کی سر زمین پر مال غنیمت میں سے تقسیم سے قبل کھانے پینے کی چیزیں کھانے کی اجازت
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ جَيْشًا غَنِمُوا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا وَعَسَلًا فَلَمْ يُؤْخَذْ مِنْهُمْ الْخُمُسُ-
ابراہیم بن حمزہ، انس بن عیاض، عبید اللہ، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایک لشکر کھانے پینے کی چیزیں اور شہد لوٹ لایا تو ان سے خمس (پانچواں حصہ) نہیں لیا گیا۔
Narrated Abdullah ibn Umar: In the time of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) an army got food and honey and a fifth was not taken from them.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَالْقَعْنَبِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ دُلِّيَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَالْتَزَمْتُهُ قَالَ ثُمَّ قُلْتُ لَا أُعْطِي مِنْ هَذَا أَحَدًا الْيَوْمَ شَيْئًا قَالَ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَسَّمُ إِلَيَّ-
موسی بن اسماعیل، سلیمان، حمید ابن ہلال، حضرت عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ خیبر کے دن میں نے ایک چربی کی تھیلی لٹکی ہوئی دیکھی۔ میں اس کے پاس گیا اور اسکو اپنے سے چمٹا لیا اور کہا آج میں اس میں سے کسی کو کچھ نہیں دوں گا۔ پھر جب میں نے مڑ کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی طرف متوجہ پایا۔ آپ میری یہ کیفیت دیکھ کر تبسّم فرما رہے تھے۔
-