دار الحرب میں کھانے پینے کی چیزیں جب ضرورت سے زائد ہوں تو ان کو فروخت کر نے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الْعَزِيزِ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْأُرْدُنِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ رَابَطْنَا مَدِينَةَ قِنَّسْرِينَ مَعَ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ فَلَمَّا فَتَحَهَا أَصَابَ فِيهَا غَنَمًا وَبَقَرًا فَقَسَمَ فِينَا طَائِفَةً مِنْهَا وَجَعَلَ بَقِيَّتَهَا فِي الْمَغْنَمِ فَلَقِيتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ فَحَدَّثْتُهُ فَقَالَ مُعَاذٌ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ فَأَصَبْنَا فِيهَا غَنَمًا فَقَسَمَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَائِفَةً وَجَعَلَ بَقِيَّتَهَا فِي الْمَغْنَمِ-
محمد بن مصطفی، محمد بن مبارک، یحیی بن حمزہ، ابوعبدالعزیز، عبادہ بن نسی، حضرت عبدالرحمن بن غنم سے روایت ہے کہ ہم نے شہر قنسرین کا محاصرہ کیا شرجیل بن سمط کے ساتھ جب انھوں نے اس شہر کو فتح کیا تو وہاں مال غنیمت میں بکریاں اور گائیں ملیں۔ تو کچھ تو ہم میں تقسیم کر دیں اور باقی مال غنیمت میں شامل کر دیں۔ پھر میں معاذ بن جبل سے ملا اور یہ قصہ ان سے بیان کیا۔ حضرت معاذ نے کہا ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مل کر خیبر کا جہاد کیا ہے وہاں ہم کو بکریاں ملیں آپ نے ان میں سے کچھ ہم میں تقسیم فرما دیں اور باقی کو مال غنیمت میں شمار فرما دیا۔
Narrated Mu'adh ibn Jabal: AbdurRahman ibn Ghanam said: We were stationed at the frontiers of the city of Qinnisrin with Shurahbil ibn as-Simt. When he conquered it, he got sheep and cows there. He distributed some of them amongst us, and deposited the rest of them in the spoils of war. I met Mu'adh ibn Jabal and mentioned it to him. Mu'adh said: we went on an expedition of Khaybar along with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and we got spoils there. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) divided them among us and placed the rest of them in the booty.