خطبہ کے دوران گو ٹھ مار کر بیٹھنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْحُبْوَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ-
محمد بن عوف، سعید بن ابی ایوب، حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران گوٹھ مار کر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated Anas ibn Malik: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) prohibited to sit on hips by erecting feet, sticking them to the stomach and holding them with hands on Friday while the imam is delivering the sermon.
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ يَعْلَی بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ فَجَمَّعَ بِنَا فَنَظَرْتُ فَإِذَا جُلُّ مَنْ فِي الْمَسْجِدِ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُمْ مُحْتَبِينَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ قَالَ أَبُو دَاوُد کَانَ ابْنُ عُمَرَ يَحْتَبِي وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَشُرَيْحٌ وَصَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ وَمَکْحُولٌ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ وَنُعَيْمُ بْنُ سَلَامَةَ قَالَ لَا بَأْسَ بِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَبْلُغْنِي أَنَّ أَحَدًا کَرِهَهَا إِلَّا عُبَادَةَ بْنَ نُسَيٍّ-
داؤد بن رشید، خالد بن حیان، سلیمان بن عبداللہ بن زبری علی بن شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں معاویہ کے ساتھ بیت المقدس میں آیا پس انھوں نے ہمیں جمعہ پڑھایا میں نے دیکھا مسجد میں اکثر اصحاب رسول میں سے تھے میں نے ان کو خطبہ کے دوران گوٹھ مار کر بیٹھتے ہوئے دیکھا۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ خطبہ کے وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح بیٹھتے تھے اور انس بن مالک، شریح، صعصعہ بن صوحان، سعید بن المسیب، ابراہیم نخعی، مکحول، اسماعیل بن محمد بن سعد اور نعیم بن سلامہ نے کہا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ابوداؤد کہتے ہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ عبادہ بن نسی کے علاوہ کسی نے اسے مکروہ جانا ہو۔
-