TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پینے کا بیان
خشک کجھور کی نبیذ کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ وَعِکْرِمَةَ أَنَّهُمَا کَانَا يَکْرَهَانِ الْبُسْرَ وَحْدَهُ وَيَأْخُذَانِ ذَلِکَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَخْشَی أَنْ يَکُونَ الْمُزَّائُ الَّذِي نُهِيَتْ عَنْهُ عَبْدُ القَيْسِ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ مَا الْمُزَّائُ قَالَ النَّبِيذُ فِي الْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ-
محمد بن بشار، معاذ بن ہشام، قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت جابر بن زید اور حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بن ابی جہل) دونوں صرف خشک کھجور کی نبیذ کو ناپسند کرتے تھے اور اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے صحت لیتے تھے، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خدشہ ہوا کہ کہیں یہ خشک (کھجور کی نبیذ) مزا نہ ہو جس سے عبدالقیس کے وفد کو منع کیا گیا تھا (ہشام کہتے ہیں) میں نے حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ مزا کیا ہے؟ فرمایا کہ حنتم اور مزفت میں بنی ہوئی نبیذ۔
-