TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
خانہ کعبہ کو دیکھ کر دعاء کے لیے ہاتھ اٹھانا
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُعِينٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا قَزْعَةَ يُحَدِّثُ عَنْ الْمُهَاجِرِ الْمَکِّيِّ قَالَ سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الرَّجُلِ يَرَی الْبَيْتَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فَقَالَ مَا کُنْتُ أَرَی أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا إِلَّا الْيَهُودَ وَقَدْ حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَکُنْ يَفْعَلُهُ-
یحیی بن معین، محمد بن جعفر، شعبہ، ابوقزعہ، حضرت مہاجر مکی سے روایت ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ جو شخص خانہ کعبہ کو دیکھے تو کیا وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے؟ انہوں کہا کہ میں نے تو یہودیوں کے سواء کسی کو ایسا کرتے نہیں دیکھا ہم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا نہیں کیا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ نہیں اٹھائے)
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْکِينٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ مَکَّةَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ يَعْنِي يَوْمَ الْفَتْحِ-
مسلم بن ابراہیم، سلام بن مسکین، ثابت، عبداللہ بن رباح، ابوہریرہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر جب مکہ میں داخل ہوئے تو پہلے خانہ کعبہ کا طواف کیا پھر مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا کی۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ وَهَاشِمٌ يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ قَالَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ مَکَّةَ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ أَتَی الصَّفَا فَعَلَاهُ حَيْثُ يَنْظُرُ إِلَی الْبَيْتِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَذْکُرُ اللَّهَ مَا شَائَ أَنْ يَذْکُرَهُ وَيَدْعُوهُ قَالَ وَالْأَنْصَارُ تَحْتَهُ قَالَ هَاشِمٌ فَدَعَا وَحَمِدَ اللَّهَ وَدَعَا بِمَا شَائَ أَنْ يَدْعُوَ-
احمد ابن حنبل، بہز بن اسد، ہاشم، سلیمان بن مغیرہ، ثابت، عبداللہ بن رباح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے مکہ میں آئے تو پہلے حجر اسود کے پاس گئے اور اسکو بوسہ دیا پھر خانہ کعبہ کا طواف کیا پھر کوہ صفا کے پاس آئے اور اس پر چڑھے یہاں تک کہ خانہ کعبہ دکھائی دینے لگا اور دونوں ہاتھ اٹھائے پھر جو چاہا اللہ کا ذکر کیا اور اس پر دعا کی (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں انصاب (تب) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں تلے پڑے ہوئے تھے۔ ہاشم نے کہا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی اور اللہ کی تعریف بیان کی اور جو چاہا اس سے مانگا۔
-