TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
حیض سے پاک ہونے کے بعد زردی یا تیرگی کا اعتبار نہیں
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ وَکَانَتْ بَايَعَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کُنَّا لَا نَعُدُّ الْکُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ بَعْدَ الطُّهْرِ شَيْئًا-
موسی بن اسماعیل، حماد، قتادہ، ام ہذیل، حضرت ام عطیہ جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی انکا بیان ہے کہ ہم حیض سے فراغت کے بعد زرد یا مٹیالے رنگ کی رطوبت کچھ نہ سمجھتے تھے (یعنی اسکو حیض میں شمار نہیں کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِمِثْلِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد أُمُّ الْهُذَيْلِ هِيَ حَفْصَةُ بِنْتُ سِيرِينَ کَانَ ابْنُهَا اسْمُهُ هُذَيْلٌ وَاسْمُ زَوْجِهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ-
مسدد، اسماعیل، ایوب، محمد بن سیرین، حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے اسی طرح مروی ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ ام ہذیل حفصہ بنت سیرین ہیں انکے لڑکے کا نام ہذیل اور شوہر کا نام عبدالرحمن تھا۔
-