TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
علم کا بیان
حضوراقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کی شدید وعید کا بیان
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَی عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ مُسَدَّدٌ أَبُو بِشْرٍ عَنْ وَبَرَةُ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ لِلزُّبَيْرِ مَا يَمْنَعُکَ أَنْ تُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمَا يُحَدِّثُ عَنْهُ أَصْحَابُهُ فَقَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ کَانَ لِي مِنْهُ وَجْهٌ وَمَنْزِلَةٌ وَلَکِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ-
عمرو بن عون، مسدد، خالد بیان بن بشر، مسدد ابوبشر، وبرہ بن عبدالرحمن، عامر بن عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے (اپنے والد) زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ آپ کے لئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث روایت کرنے میں کیا مانع ہے؟ جیسے کہ آپ کے ساتھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ خدا کی قسم مجھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک خاص تقرب کا درجہ حاصل تھا لیکن میں نے آپ سے سنا ہے کہ آپ فرماتے ہیں کہ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔
-