TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
حج اکبر کا بیان
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ الْغَازِ حَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ يَوْمَ النَّحْرِ بَيْنَ الْجَمَرَاتِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ فَقَالَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا قَالُوا يَوْمُ النَّحْرِ قَالَ هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَکْبَرِ-
مومل بن فضل، ولید، ہشام، ابن غاز، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجة الوداع کے موقع پر یوم النحر کو (دسویں ذی الحجہ کو) جمرات کے پاس کھڑے ہوئے اور لوگوں سے پوچھا یہ کونسا دن ہے؟ لوگوں نے کہا یوم النحر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ حج اکبر کا دن ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ أَنَّ الْحَکَمَ بْنَ نَافِعٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ بَعَثَنِي أَبُو بَکْرٍ فِيمَنْ يُؤَذِّنُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًی أَنْ لَا يَحُجَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِکٌ وَلَا يَطُوفَ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ وَيَوْمُ الْحَجِّ الْأَکْبَرِ يَوْمُ النَّحْرِ وَالْحَجُّ الْأَکْبَرُ الْحَجُّ-
محمد بن یحیی بن فارس، حکم بن نافع، شعیب، زہری، محمد بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے منی میں یوم النحر کو مجھے یہ اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی شخص برہنہ ہو کر بیت اللہ کا طواف کرے اور حج اکبر کا دن قربانی کا دن ہے اور حج اکبر (بڑا حج) سے مراد حج ہے (اور حج اصغر سے مراد عمرہ ہے)۔
-