TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
طلاق کا بیان
حاملہ عورت کی عدت کا بیان
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ أَبَاهُ کَتَبَ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ الزُّهْرِيِّ يَأْمُرُهُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَی سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةِ فَيَسْأَلَهَا عَنْ حَدِيثِهَا وَعَمَّا قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اسْتَفْتَتْهُ فَکَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ يُخْبِرُهُ أَنَّ سُبَيْعَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا کَانَتْ تَحْتَ سَعْدِ بْنِ خَوْلَةَ وَهُوَ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ وَهُوَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا فَتُوُفِّيَ عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهِيَ حَامِلٌ فَلَمْ تَنْشَبْ أَنْ وَضَعَتْ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاتِهِ فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَجَمَّلَتْ لِلْخُطَّابِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْکَکٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ فَقَالَ لَهَا مَا لِي أَرَاکِ مُتَجَمِّلَةً لَعَلَّکِ تَرْتَجِينَ النِّکَاحَ إِنَّکِ وَاللَّهِ مَا أَنْتِ بِنَاکِحٍ حَتَّی تَمُرَّ عَلَيْکِ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ قَالَتْ سُبَيْعَةُ فَلَمَّا قَالَ لِي ذَلِکَ جَمَعْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي حِينَ أَمْسَيْتُ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِکَ فَأَفْتَانِي بِأَنِّي قَدْ حَلَلْتُ حِينَ وَضَعْتُ حَمْلِي وَأَمَرَنِي بِالتَّزْوِيجِ إِنْ بَدَا لِي قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَا أَرَی بَأْسًا أَنْ تَتَزَوَّجَ حِينَ وَضَعَتْ وَإِنْ کَانَتْ فِي دَمِهَا غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَقْرَبُهَا زَوْجُهَا حَتَّی تَطْهُرَ-
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، یونس، عتبہ، حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے عمر بن ارقم زہری کو لکھا کہ وہ سبیعہ بنت حارث اسلمی کے پاس جائیں اور ان سے اس حدیث کے بارے میں دریافت کریں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سوال کے جواب میں ارشاد فرمائی تھی۔ پس عمر بن عبداللہ نے عبداللہ بن عتبہ کو جواب میں لکھا کہ سبیعہ نے مجھ سے بیان کیا کہ میں سعد بن خولہ کے نکاح میں تھی جن کا تعلق بنی عامر بن لوئی سے تھا وہ جنگ بدر میں شریک رہے اور حجةالوداع کے موقعہ پر ان کا انتقال ہوا۔ اور اس وقت میں حاملہ تھی۔ ان کے انتقال کے کچھ ہی دیر بعد میرے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ جب میں نفاس سے فارغ ہوئی تو میں نے اس غرض سے زیب و زینت اختیار کی کہ میرے لیے کوئی پیغام نکاح آئے۔ پس بنی عبدالدار کا ایک شخص جس کا نام ابوالسنابل بن بعکک تھا میرے پاس آیا اور بولا کیا بات ہے کہ میں تم کو زیب و زینت کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کیا تم نکاح کی متمنی ہو؟ بخدا تم نکاح نہیں کر سکتیں جب تک کہ چار ماہ دس دن عدت کے نہ گزر جائیں سبیعہ کہتی ہیں کہ جب میں نے ابوالسنابل کی یہ بات سنی تو شام کے وقت میں نے اپنے کپڑے پہنے اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ابوالسنابل کی بات کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تجھ کو وضع حمل ہو گیا ہے تو اب تو حلال ہوگئی ہے اگر تو چاہے تو نکاح کر سکتی ہے ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے اسمیں کوئی قباحت معلوم نہیں ہوتی کہ کوئی عورت بچہ کی پیدائش کے فورا بعد نکاح کرے اگرچہ اسکو دم نفاس جاری ہی کیوں نہ ہو مگر یہ ضروری ہے کہ شوہر اس سے جماع نہ کرے جب تک کہ وہ نفاس سے فارغ نہ ہو جائے پہلے یہ عمومی حکم نازل ہوا کہ عورتیں شوہر کی وفات کے بعد چار ماہ دس دن تک اپنے آپ کو روکے رکھیں یعنی اپنی مدت عدت کی گزاریں بعد میں اسمیں حاملہ عورتوں کا استثناء کیا گیا کہ انکی عدت وضع حمل ہے
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا وَقَالَ ابْنُ الْعَلَائِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ شَائَ لَاعَنْتُهُ لَأُنْزِلَتْ سُورَةُ النِّسَائِ الْقُصْرَی بَعْدَ الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ وَعَشْرًا-
عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن علاء، ابن علاء، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے تھے کہ جو چاہے مجھ سے مباہلہ کر لے کہ چھوٹی سورت نساء (یعنی سورت طلاق) الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ وَعَشْرًا کے بعد نازل ہوئی ہے
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: I can invoke the curse of Allah on anyone who wishes: The smaller surat an-Nisa (i.e. Surat at-Talaq) was revealed after the verse regarding the waiting period of four months and ten days had been revealed.