حائضہ کے ساتھ جماع کے علاوہ باقی امور مباح ہیں

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حَبِيبٍ مَوْلَی عُرْوَةَ عَنْ نُدْبَةَ مَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ إِذَا کَانَ عَلَيْهَا إِزَارٌ إِلَی أَنْصَافِ الْفَخِذَيْنِ أَوْ الرُّکْبَتَيْنِ تَحْتَجِزُ بِهِ-
یزید بن خالد بن عبداللہ بن موہب، لیث بن سعد، ابن شہاب، حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازواج کے ساتھ مباشرت کرتے تھے اور وہ حائضہ ہوتی تھیں جبکہ وہ ایک تہہ بند باندھ کر نصف رانوں یا نصف گھٹنوں تک اسکی آڑ کر لیتی تھیں
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَائِضًا أَنْ تَتَّزِرَ ثُمَّ يُضَاجِعُهَا زَوْجُهَا وَقَالَ مَرَّةً يُبَاشِرُهَا-
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ہم میں سے کسی کو حیض آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک تہہ بند باندھنے کا حکم فرماتے اور اسکے بعد اسکے شوہر کو اس کے ساتھ سونے اور لیٹنے کی اجازت دیتے اور کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مباشرت کا لفظ استعمال کیا ہے
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ سَمِعْتُ خِلَاسًا الْهَجَرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ وَإِنْ أَصَابَ تَعْنِي ثَوْبَهُ مِنْهُ شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ-
مسدد، یحیی، جابر بن صبح، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی چادر میں رات بسر کرتے تھے اور میں حائضہ ہوتی تھی اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بدن پر خون حیض لگ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف اسی جگہ کو دھو لیتے (جہاں خون لگا ہوتا) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی چادر میں نماز پڑھ لیتے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غُرَابٍ قَالَ إِنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ قَالَتْ أُخْبِرُکِ بِمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فَمَضَی إِلَی مَسْجِدِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد تَعْنِي مَسْجِدَ بَيْتِهِ فَلَمْ يَنْصَرِفْ حَتَّی غَلَبَتْنِي عَيْنِي وَأَوْجَعَهُ الْبَرْدُ فَقَالَ ادْنِي مِنِّي فَقُلْتُ إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ وَإِنْ اکْشِفِي عَنْ فَخِذَيْکِ فَکَشَفْتُ فَخِذَيَّ فَوَضَعَ خَدَّهُ وَصَدْرَهُ عَلَی فَخِذِي وَحَنَيْتُ عَلَيْهِ حَتَّی دَفِئَ وَنَامَ-
عبداللہ بن مسلمہ، عبد اللہ، ابن عمر بن غانم، عبدالرحمن، ابن زیاد، حضرت عمارہ بن غراب کی پھوپھی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ ہم میں سے کسی کو حیض آتا ہے اور اسکے اور اس کے شوہر کے لیے ایک بستر ہوتا ہے (ایسی صورت میں کی کرنا چاہیئے؟) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا میں اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمل بتاتی ہوں ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر تشریف لے گئے میری مراد ہے اپنے گھر کی مسجد میں (یعنی مصلے پر ہس جب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تب تک میں سو چکی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سردی نے ستایا تو فرمایا میرے قریب آجاؤ میں حائضہ تھی (جب میں آگئی تو) فرمایا اپنی رانوں کو کھول لو تو میں نے اپنی رانوں کو کھول دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری رانوں پر اپنا چہرہ اور سر رکھ دیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھک گئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سردی ختم ہوگئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو گئے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: Umarah ibn Ghurab said that his paternal aunt narrated to him that she asked Aisha: What if one of us menstruates and she and her husband have no bed except one? She replied: I relate to you what the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) had done. One night he entered (upon me) while I was menstruating. He went to the place of his prayer, that is, to the place of prayer reserved (for this purpose) in his house. He did not return until I felt asleep heavily, and he felt pain from cold. And he said: Come near me. I said: I am menstruating. He said: Uncover your thighs. I, therefore, uncovered both of my thighs. Then he put his cheek and chest on my thighs and I lent upon he until he became warm and slept.
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ عَنْ أُمِّ ذَرَّةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کُنْتُ إِذَا حِضْتُ نَزَلْتُ عَنْ الْمِثَالِ عَلَی الْحَصِيرِ فَلَمْ نَقْرُبْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ نَدْنُ مِنْهُ حَتَّی نَطْهُرَ-
سعید بن عبدالجبار، عبدالعزیز، ابن محمد، ابویمان، ام ذرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ جب مجھے حیض آتا تو میں بستر سے اتر کر بوریے پر آجاتی اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسوقت تک قربت اختیار نہ کرتی جب تک کہ میں پاک صاف نہ ہو لیتی۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: When I menstruated, I left the bed and lay on the reed-mat and did not approach or come near the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) until we were purified.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَرَادَ مِنْ الْحَائِضِ شَيْئًا أَلْقَی عَلَی فَرْجِهَا ثَوْبًا-
موسی بن اسماعیل، حماد، ایوب، حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعض ازواج سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب حائضہ بیوی سے کچھ (اختلاط اور مساس وغیرہ) کرنا چاہتے تو اسکی شرمگاہ پر ایک کپڑا ڈال لیتے۔
Narrated One of the Wives of the Prophet: Ikrimah reported on the authority of one of the wives of the Prophet (peace_be_upon_him) saying: When the Prophet (peace_be_upon_him) wanted to do something (i.e. kissing, embracing) with (his) menstruating wife, he would put a garment on her private part.
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا فِي فَوْحِ حَيْضَتِنَا أَنْ نَتَّزِرَ ثُمَّ يُبَاشِرُنَا وَأَيُّکُمْ يَمْلِکُ إِرْبَهُ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِکُ إِرْبَهُ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، شیبانی، عبدالرحمن بن اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابتدائے حیض میں (جب اس میں شدت ہوتی) تہہ بند باندھنے کا حکم فرماتے تھے اور اسکے بعد ہم سے مباشرت کرتے تھے اور تم میں سے کون اپنے نفس اور خواہش پر اس قدر قدرت یافتہ ہے جتنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔
-