حائضہ عورتیں پاکی کے بعد نمازوں کی قضاء نہیں کرے گی

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ لَقَدْ کُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا نَقْضِي وَلَا نُؤْمَرُ بِالْقَضَائِ-
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، ابوقلابہ، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا حائضہ (حالت حیض میں فوت شدہ) نمازوں کی قضاء کرے گی؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے پوچھا کہ تو حروریہ فرقہ سے تعلق رکھتی ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجود گی میں (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات میں) حیض آتا تھا لیکن ہم نمازوں کی قضاء نہیں کرتی تھیں اور نہ ہمیں ان کی قضاء کا حکم ہوتا تھا
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَزَادَ فِيهِ فَنُؤْمَرُ بِقَضَائِ الصَّوْمِ وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَائِ الصَّلَاةِ-
حسن بن عمرو سفیان، ابن عبدالملک، ان مبارک، معمر، ایوب، معاذعدویہ نے (ایک دوسری سند کے ساتھ مذکورہ بالاحدیث) حضرت عائشہ سے روایت کی ہے ابوداد کہتے ہیں کہ معمر نے اس حدیث میں یہ روایت کیا ہے کہ (حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ) ہمیں روزہ کی قضاء کا تو حکم ہوتا تھا لیکن نماز کی قضاء کا حکم نہیں ہوتا تھا
-