TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
جھوٹ کی شدت کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاکُمْ وَالْکَذِبَ فَإِنَّ الْکَذِبَ يَهْدِي إِلَی الْفُجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَی النَّارِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَکْذِبُ وَيَتَحَرَّی الْکَذِبَ حَتَّی يُکْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ کَذَّابًا وَعَلَيْکُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَی الْبِرِّ وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَی الْجَنَّةِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَصْدُقُ وَيَتَحَرَّی الصِّدْقَ حَتَّی يُکْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا-
ابوبکربن ابوشیبة، وکیع، اعمش، مسدد، عبداللہ بن داؤد، اعمش، ابووائل، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جھوٹ سے بچتے رہو کیونکہ جھوٹ فسق وبرائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور برائی و فجور جہنم کی طرف لے جاتا ہے اور بیشک آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ بولتے بولتے جھوٹا لکھ لیا جاتا ہے اللہ کے یہاں اور تم پر سچ بولنا لازم ہے کیونکہ سچائی نیکی کی راہنمائی کرتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بیشک آدمی سچ بولتا ہے اور اس کی سچائی جاری رہتی ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک سچا لکھ لیا جاتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ بَهْزِ بْنِ حَکِيمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ فَيَکْذِبُ لِيُضْحِکَ بِهِ الْقَوْمَ وَيْلٌ لَهُ وَيْلٌ لَهُ-
مسدد بن مسرحد، یحیی، حضرت بہز بن حکیم کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے اپنے والد کے واسطہ سے بیان کیا انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو گفتگو میں قوم کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولے اس کی بربادی ہے اس کی بربادی ہے۔
Narrated Mu'awiyah ibn Jaydah al-Qushayri: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Woe to him who tells things, speaking falsely, to make people laugh thereby. Woe to him! Woe to him!.
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ مَوَالِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ الْعَدَوِيِّ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَالَ دَعَتْنِي أُمِّي يَوْمًا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ فِي بَيْتِنَا فَقَالَتْ هَا تَعَالَ أُعْطِيکَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا أَرَدْتِ أَنْ تُعْطِيهِ قَالَتْ أُعْطِيهِ تَمْرًا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّکِ لَوْ لَمْ تُعْطِهِ شَيْئًا کُتِبَتْ عَلَيْکِ کِذْبَةٌ-
قتیبہ، لیث، ابن عجلان، مولی عبداللہ بن عامر بن ربیعہ عدوی، حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ ایک روز میری والدہ نے مجھے بلایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف فرما تھے کہ میری والدہ نے کہا کہ اے ادھر آئیں تجھے چیز دوں گی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تو نے کیا چیز دینے کا ارادہ کیا ہے؟ وہ کہنے لگیں کہ میں اسے کھجور دوں گی۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ بہرحال اگر تو اسے کچھ نہ دیتی تو تیرے اوپر ایک جھوٹ لکھا جاتا۔
Narrated Abdullah ibn Amir: My mother called me one day when the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was sitting in our house. She said: Come here and I shall give you something. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) asked her: What did you intend to give him? She replied: I intended to give him some dates. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: If you were not to give him anything, a lie would be recorded against you.
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ ابْنُ حُسَيْنٍ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَفَی بِالْمَرْئِ إِثْمًا أَنْ يُحَدِّثَ بِکُلِّ مَا سَمِعَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَذْکُرْ حَفْصٌ أَبَا هُرَيْرَةَ-
حفص بن عمر، شعبہ، محمد بن حسین، علی بن حفص، شعبہ، حبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم، ابن حسین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات کو بیان کر دیے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ حفص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی روایت میں ابوہریرہ کا ذکر نہیں کیا۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: It is enough falsehood for a man to relate everything he hears.