جو مالدار غلام فروخت کیا جائے اس کا بیان کہ مال کس کی ملکیت ہوگا؟

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهُ الْمُبْتَاعُ وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا مُؤَبَّرًا فَالثَّمَرَةُ لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ-
احمد بن حنبل، سفیان، زہری، سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے کوئی غلام فروخت کیا اور اس غلام کے پاس کچھ مال تھا تو وہ مال بائع کا ہوگا الا یہ کہ خریدار شرط لگا دے۔ اور جس نے کوئی تائبیر شدہ (پیوندہ لگا ہوا) کھجور کا درخت فروخت کیا تو اس کا پھل بھی فروخت کرنے والے کا ہوگا الا یہ کہ خریدار شرط لگا دے۔
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِصَّةِ الْعَبْدِ وَعَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِصَّةِ النَّخْلِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَاخْتَلَفَ الزُّهْرِيُّ وَنَافِعٌ فِي أَرْبَعَةِ أَحَادِيثَ هَذَا أَحَدُهَا-
قعنبی، مالک، نافع، ابن عمرنے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صرف غلام والی بات نقل فرمائی ہے جبکہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرفوعا جو روایت کی ہے اس میں صرف نخل والی بات فرمائی ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ-
مسدد، یحیی، سفیان، سلمہ بن کہیل، فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے غلام فروخت کیا اور اس غلام کے پاس کچھ مال تھا تو بائع ہی اس کے مال کا حقدار ہے الا یہ کہ خریدار شرط لگا دے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone buys a slave who possesses property, his property belongs to the seller unless the buyer makes a proviso.