جو غلام اپنی مالکہ کے بال دیکھے اس کا کیا حکم ہے؟

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ مَوْهَبٍ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحِجَامَةِ فَأَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَحْجُمَهَا قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ کَانَ أَخَاهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ أَوْ غُلَامًا لَمْ يَحْتَلِمْ-
قتیبہ، یزید بن خالد بن موہب، اللیث، ابن زبیر، جابر رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پچنے لگوانے کی اجازت طلب کی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوطیبہ کو حکم دیا کہ وہ ام سلمہ کو پچنے لگوائے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال یہ ہے کہ ابوطیبہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے رضائی بھائی تھے یا نابالغ بچے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا أَبُو جُمَيْعٍ سَالِمُ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی فَاطِمَةَ بِعَبْدٍ کَانَ قَدْ وَهَبَهُ لَهَا قَالَ وَعَلَی فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ثَوْبٌ إِذَا قَنَّعَتْ بِهِ رَأْسَهَا لَمْ يَبْلُغْ رِجْلَيْهَا وَإِذَا غَطَّتْ بِهِ رِجْلَيْهَا لَمْ يَبْلُغْ رَأْسَهَا فَلَمَّا رَأَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَلْقَی قَالَ إِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْکِ بَأْسٌ إِنَّمَا هُوَ أَبُوکِ وَغُلَامُکِ-
محمد بن عیسیٰ، ابوجمیع، سالم بن دینار، ثابت، انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لائے ایک غلام لے کر جو انہیں ہبہ کردیا تھا۔ حضرت انس کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوپر ایک کپڑا تھا جب اس سے اپنے سر کو ڈھکتیں تو وہ ان کی ٹانگوں تک نہ پہنچ پاتا اور جب اس سے اپنی ٹانگیں ڈھانپتی تھی تو سر کو نہیں پہنچتا تھا (غربت وافلاس کا یہ عالم تھا کہ دوسرا مکمل کپڑا بھی میسر نہ تھا دو جہاں کے سردار کی بیٹی کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں اس تذبذب میں دیکھا کہ تو فرمایا کہ کوئی حرج نہیں ہے اس میں یہ یا تو تمہارے والد ہیں یا تمہارا غلام ہے (معلوم ہوا کہ مملوک اپنی مالکہ کے سر کے بال دیکھ سکتا ہے۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet (peace_be_upon_him) brought Fatimah a slave which he donated to her. Fatimah wore a garment which, when she covered her head, did not reach her feet, and when she covered her feet by it, that garment did not reach her head. When the Prophet (peace_be_upon_him) saw her struggle, he said: There is no harm to you: Here is only your father and slave.