جو شخص صبح کی نماز کے بعد آیت سجدہ تلاوت کرے تو وہ سجدہ کب کرے؟

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا أَبُو تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيُّ قَالَ لَمَّا بَعَثْنَا الرَّکْبَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي إِلَی الْمَدِينَةِ قَالَ کُنْتُ أَقُصُّ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَأَسْجُدُ فَنَهَانِي ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ أَنْتَهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ ثُمَّ عَادَ فَقَالَ إِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ أَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَلَمْ يَسْجُدُوا حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ-
عبداللہ بن صباح، ابوبحر، ثابت بن عمار، حضرت ابوتمیم ہجیمی سے روایت ہے کہ جب ہم رکب کے ساتھ مدینہ میں آئے تو میں فجر کی نماز کے بعد وعظ کہا کرتا تھا اور آیت سجدہ کی تلاوت کرتا اور سجدہ کرتا تھا پس حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے تین مرتبہ روکا لیکن میں نہیں رکا آخر کار انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابوبکرو عمر اور عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی ہے لیکن کسی نے بھی (نماز کے بعد) سجدہ نہیں کیا جب تک کہ سورج نہ نکل آیا۔
Narrated Abdullah ibn Umar: AbuTamimah al-Hujaymi said: When we came to Medina accompanying the caravan, I used to preach after the dawn prayer, and prostrate on account of the recitation of the Qur'an. Ibn Umar prohibited me three times, but I did not cease doing that. He then repeated (his prohibition) saying: I prayed behind the Apostle of Allah (peace_be_upon_him), AbuBakr, Umar and Uthman, they would not prostrate (on account of the recitation of the Qur'an) till the sun had risen.