TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
روزوں کا بیان
جو شخص روزہ رکھ کر شعبان کو رمضان سے ملا دے
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُقَدِّمُوا صَوْمَ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يَکُونَ صَوْمٌ يَصُومُهُ رَجُلٌ فَلْيَصُمْ ذَلِکَ الصَّوْمَ-
مسلم بن ابراہیم، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھے ہاں وہ شخص روزہ رکھ سکتا ہے جس کو عادت ہو اور اتفاق سے وہ دن اس کی عادت کے مطابق ہو جائے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَمْ يَکُنْ يَصُومُ مِنْ السَّنَةِ شَهْرًا تَامًّا إِلَّا شَعْبَانَ يَصِلُهُ بِرَمَضَانَ-
احمد بن حنبل، محمد بن جعفر، شعبہ، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی مہینہ میں پورے مہینہ کے روزے نہیں رکھتے تھے سوائے شعبان کے کہ اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان سے ملا دیتے تھے۔
Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin: She never saw the Prophet (peace_be_upon_him) fasting the whole month except Sha'ban which he combined with Ramadan.