TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جنازوں کا بیان
جو شخص حالت احرام میں انتقال کر جائے اس کی تجہیز وتکفین کس طرح ہوگی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ وَقَصَتْهُ رَاحِلَتُهُ فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ کَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ وَاغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ خَمْسُ سُنَنٍ کَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ أَيْ يُکَفَّنُ الْمَيِّتُ فِي ثَوْبَيْنِ وَاغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ أَيْ إِنَّ فِي الْغَسْلَاتِ کُلِّهَا سِدْرًا وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا وَکَانَ الْکَفَنُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ-
محمد بن کثیر، سفیان، عمرو بن دینار، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس کی گردن اس کے اونٹ نے توڑ ڈالی تھی اور وہ حالت احرام ہی میں مر گیا تھا۔ آپ نے فرمایا اس کو (احرام کے) دونوں کپڑوں ہی میں دفنا دو اور بیری کے پتوں سے جوش دیئے ہوئے پانی سے اس کو غسل دو اور اس کا سر مت ڈھانپو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتا ہوا اٹھاگا۔ ابوداؤد نے کہا میں نے احمد بن حنبل سے سنا ہے وہ کہتے تھے اس حدیث میں پانچ سنتیں ہیں ایک دو کپڑوں میں کفنانا دوسرے پانی اور بیری کے پتے سے غسل دینا یعنی ہر غسل میں بیری کا پتہ شامل ہے تیسرے محرم کا سر نہ ڈاھانپناچوتھے اسے خوشبو نہ لگانا پانچویں مال میں سے کفن دینا۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ قَالَ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ سُلَيْمَانُ قَالَ أَيُّوبُ ثَوْبَيْهِ وَقَالَ عَمْرٌو ثَوْبَيْنِ وَقَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ قَالَ أَيُّوبُ فِي ثَوْبَيْنِ وَقَالَ عَمْرٌو فِي ثَوْبَيْهِ زَادَ سُلَيْمَانُ وَحْدَهُ وَلَا تُحَنِّطُوهُ-
سلیمان بن حرب، محمد بن عبید، حماد، عمرو ایوب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے اسی طرح مروی ہے۔ اس روایت میں یہ ہے کہ اسے دو کپڑوں میں کفن دو۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ سلیمان نے ایوب سے ثوبیہ کا لفظ اور عمر نے ثوبین کا لفظ نقل کیا ہے۔ ابوعبید نے کہا ایوب نے فی ثوبین اور عمر نے فی ثوبیہ کہا ہے اور صرف سلیمان نے یہ زیادتی نقل کی ہے کہ۔ اس کے خوشبو نہ لگاؤ۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمَعْنَی سُلَيْمَانَ فِي ثَوْبَيْنِ-
مسدد، حماد، ایوب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے اسی طرح مروی ہے جس طرح سلیمان سے فی ثوبین مروی ہے۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُهُ فَقَتَلَتْهُ فَأُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اغْسِلُوهُ وَکَفِّنُوهُ وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلُّ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، حکم، سعد بن جبیر، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک احرام والے شخص کی اونٹنی نے اس کی گردن توڑ دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی پس اس کی میت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے لائی گئی۔ آپ نے فرمایا اس کو غسل دو اور کفن دو لیکن اس کا سر نہ ڈھکو اور اس کے قریب خوشبو نہ لے جاؤ کیونکہ وہ (قیامت کے دن) لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔
-