جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے ہاتھ بیچ ڈالے

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَجِبَ رَبُّنَا عَزَّ وَجَلَّ مِنْ رَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَانْهَزَمَ يَعْنِي أَصْحَابَهُ فَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فَرَجَعَ حَتَّی أُهَرِيقَ دَمُهُ فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَی لِمَلَائِکَتِهِ انْظُرُوا إِلَی عَبْدِي رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي حَتَّی أُهَرِيقَ دَمُهُ-
موسی بن اسماعیل، حماد، عطاء بن سائب، مرہ، حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمارا پرودگار ایسے شخص سے خوش ہوتا ہے جو راہ خدا میں لڑنے کے لئے نکلتا ہے مگر جب اس کے ساتھی شکست کھا کر بھاگتے ہیں تو یہ اپنے فرض پر نگاہ رکھتے ہوئے لڑنے کے لئے پلٹتا ہے اور لڑتا ہوا مارا جاتا ہے پس اللہ تعالیٰ ملائکہ سے فرماتے ہیں کہ دیکھو میرے بندے کو! یہ ہمارے ثواب اور نعمتوں کی رغبت میں اور ہمارے عذاب کے خوف سے دشمن کی طرف پلٹا یہاں تک کہ شہید ہوا۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Our Lord Most High is pleased with a man who fights in the path of Allah, the Exalted; then his companions fled away (i.e. retreated). But he knew that it was a sin (to flee away from the battlefield), so he returned, and his blood was shed. Thereupon Allah, the Exalted, says to His angels: Look at My servant; he returned seeking what I have for him (i.e. the reward), and fearing (the punishment) I have, until his blood was shed.