TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کتاب الزکوٰة
جو شخص اللہ کے نام پر مانگے اسکے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہیے؟
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ وَمَنْ سَأَلَ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ وَمَنْ دَعَاکُمْ فَأَجِيبُوهُ وَمَنْ صَنَعَ إِلَيْکُمْ مَعْرُوفًا فَکَافِئُوهُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَا تُکَافِئُونَهُ فَادْعُوا لَهُ حَتَّی تَرَوْا أَنَّکُمْ قَدْ کَافَأْتُمُوهُ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، مجاہد، عبداللہ بن عمر، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ کے نام پر پناہ طلب کرے تو اسکو پناہ دو اور جو شخص اللہ کے نام پر تم سے کچھ مانگے اسکو دو اور جو شخص تمہاری دعوت کرے اسکو قبول کرو اور جو شخص تمہارے ساتھ احسان کا معاملہ کرے تو تم اسکو اسکا بدلہ دو اگر اسکا بدلہ چکانے کی طاقت نہ ہو تو اسکے حق میں دعائے خیر کرتے رہو۔ یہاں تک کہ تم محسوس کرو کہ اسکا بدلہ پورا ہو گیا۔
-